آزاد اپوزیشن وفد کی صادق سنجرانی سے ملاقات‘ اعظم تارڑ لیڈر تسلیم

159

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) سینیٹ میں27 ارکان پر مشتمل آزاد اپوزیشن کے نمائندہ وفد نے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے ملاقات کی جس میں سینیٹر اعظم نذر تارڑ کو غیر اعلانیہ طور پر اپوزیشن لیڈر تسلیم کرلیا گیا ‘ انہوں نے مجالس قائمہ میں بشمول اہم کمیٹیوں میں عددی برتری کے مطابق نمائندگی کا مطالبہ کیا ‘کسی بھی اجلاس میں27 ارکان آزاد اپوزیشن کی حیثیت میں شریک ہوںگے۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کو باقاعدہ طور پر آگاہ کردیا گیا۔ آزاد اپوزیشن کے نمائندہ وفد نے چیئرمین سینیٹ سے ملاقات کی جس کے بیان میں بھی سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کو آزاد اپوزیشن کا رہنما لکھا گیا ہے۔ سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے وفد کے ہمراہ چیئرمین سینیٹ سے ملاقات کی۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں اس ملاقات میں اہم پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال گیا ۔ وفد میں سینیٹرز مصدق ملک، افنان اللہ اور رانا مقبول شامل تھے۔ سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ کمیٹیوں کی تشکیلکے لییمشاورتی عمل میں آزاد اپوزیشن کی حیثیت سے شرکت کریںگے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ سینیٹ میں 27 ارکان پر مشتمل اپوزیشن کو الگ چیمبر ملے گا اسٹاف بھی تعینات ہوگا۔