نصاب تعلیم اسلام اور نظریہ پاکستان کے مطابق تیار کیا جائے‘ تنظیم اساتذہ

174

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) تنظیم اساتذہ پاکستان نے یکساں قومی نصاب کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ نصاب تعلیم اسلام اور نظریہ پاکستان کے مطابق اردو میں تیار کیا جائے، کتب کی تیاری اور اشاعت کے دوران قوم کو باخبر رکھاجائے،تمام سرکاری ونجی تعلیمی اداروں کو یکساں نصاب پر عمل درآمد کا پابند بنایاجائے اور کہاہے کہ تنظیم اساتذہ پاکستان ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے پر مبنی تعلیمی نظام کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔ تفصیلات کے مطابق تنظیم اساتذہ پاکستان کی جانب سے سنگل نیشنل کریکولم کے حوالے سے وزیراعظم پاکستان کولکھے گئے خط میں تجویز دی ہے کے نصاب تعلیم، سپریم کورٹ کے احکامات اورقائداعظم کے فرمودات کی روشنی میں قومی زبان میں نافذ کیاجائے،اس سے قبل بڑی تعداد میں کتب تیار کرائی گئی ہیں جن میں ذریعہ تعلیم اردو رکھا گیا تھا تاہم اب سننے میں آیاہے کہ نئی کتب انگریزی میں تیار کی جارہی ہیں جس سے لاکھوں کی تعداد میں تیارشدہ کتابیں ردی کی نظر ہوجائیں گی اور قومی زبان کے نفاذ کا معاملہ مزید پس پشت چلاجائے گا۔