جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 22 اپریل کو طلب

106

لاہور (آن لائن) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے لاہور ہائیکورٹ میں ججوں کی خالی آسامیوں پر تعیناتیوں کیلیے امیدواروں کے ناموں کا جائزہ لینے کے سلسلے میں 22 اپریل کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے ججوں کی خالی آسامیوں پر تعیناتیوں کے لیے بھیجے گئے ناموں پر غور کیا جائے گا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے اس سے قبل ججوںکی خالی آسامیاں پر کرنے کے لیے جوڈیشل کمیشن کو 16 نام بھجوائے تھے جو بعدازاں واپس لے لیے گئے۔ مگر اب انہوں نے 22 اپریل کو ہونے والے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے لیے دوبارہ 12 نام بھجوا دیے ہیں۔