بلدیاتی اداروں کی بحالی کا عدالتی حکم چیلنج کرنے کا فیصلہ

142

لاہور (نمائندہ جسارت) پنجاب حکومت نے لاہور سمیت صوبے بھر کے بلدیاتی اداروں کی بحالی کے عدالتی حکم کو عدالت عظمیٰ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں پنجاب حکومت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سے مشاورت مکمل کرلی ہے۔ امکان ہے کہ پنجاب حکومت آئندہ ہفتے عدالت عظمیٰ میں رویو پٹیشن دائر کردے گی۔ واضح رہے کہ محکمہ بلدیات پنجاب نے عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے باوجود بلدیاتی اداروں کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا۔