میرٹ اور شفافیت پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائیگا، گورنر پنجاب

108

لاہور (آن لائن) گور نر پنجاب چودھری محمدسرور نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ایک پیج پر ہے اور نہ ہی کبھی آئے گی۔ اپوزیشن کو چاہیے کہ وہ پار لیمنٹ کے اندر باہر احتجاج کی پالیسی چھوڑ کر جمہوریت کی مضبوطی اور ملکی ترقی و استحکام کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کر ے ۔وزیر اعظم عمران خان اپنے اصولی موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ملک میں میرٹ اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ۔مہنگائی اور بے روزگاری جیسے مسائل کا خاتمہ تحر یک انصاف کی حکومت کی اولین تر جیح ہے۔ وہ گور نر ہائوس لاہور میں تحریک انصاف کے ایم این اے ریاض فیتانہ کی قیادت میں ملاقات کر نیوالے وفدسے گفتگو کر رہے تھے۔