وزیراعظم سے لارڈنذیر اور بیرسٹرعلی ظفر کی ملاقات

43

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) وزیراعظم سے لارڈنذیر اور بیرسٹرعلی ظفر نے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو وزیراعظم عمران خان سے لارڈ نذیر نے ملاقات کی جس میں کورونا وبا اوورسیز پاکستانیوں سے متعلق امور، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور بھارت کے ساتھ تعلقات پر بھی گفتگو کی گئی۔ وزیر اعظم نے انتخابی اصلاحات پر نامور قانون دان بیرسٹر علی ظفر سے ملاقات کی جس میںانتخابی اصلاحات کے لیے پارلیمانی کمیٹی قائم کرنے پر مشاورت کی گئی۔ وزیر اعظم نے سینیٹر علی ظفر کو سینیٹ میں دیگر جماعتوں سے رابطے کرنے کی ہدایت کر دی ۔ وزیرِاعظم عمران خان سے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نیبھی ملاقات کی۔