فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کے معاملے پراہم اجلاس آج طلب

30

اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر)وزیر اعظم عمران خان نے فرانس کے سفیر کی ملک بدری کے معاملے پر اہم اجلاس(آج)بدھ کو طلب کرلیا،اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ،وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید اور وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری شریک ہوں گے۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں تحریک لبیک کے ساتھ ہونے والے معاہدے اور فرانس کے سفیر کی ملک بدری کے حوالے سے قرار داد پارلیمنٹ سے منظوری کی تجویز پر تبادلہ خیال کیا جائے گا،اجلاس میں تحریک لبیک کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر عملدرآمد کے لیے تمام آپشنز پر غور کیا جائے گا ۔