الخدمت کے تحت روہنگیا مہاجرین میں امدادی سامان تقسیم

789

راولپنڈی (اسٹاف رپورٹر) الخدمت فائونڈیشن نے ترکی کی تنظیم حیرات فائونڈیشن کے تعاون سے روہنگیا مہاجرین میں ضروریات زندگی کی مختلف اشیا تقسیم کیں۔ روہنگیا کے یہ مہاجرین بنگلا دیش میں کاکسس بازار اور دیگر کیمپوں میں رہتے ہیں۔ الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر محمد عبدالشکور نے کہاکہ الخدمت روہنگیا کے مہاجرین کے لیے خوراک ،ادویات،صاف پانی، شیلٹرز اوردیگر بنیادی ضروریات زندگی فراہم کررہی ہے ہم ستمبر 2017ء سے اب تک روہنگیا کے مجبور اور بے کس مسلمان مہاجرین بہن بھائیوں کی مدد جاری رکھیں ہوئے ہے۔ یاد رہے کہ بنگلا دیش کے کیمپوں میں4 لاکھ سے زائد روہنگیا مہاجرین نہایت کسمپرسی کی حالت میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔الخدمت فائونڈیشن معاون رفاعی اداروں اور تنظیموں کے ساتھ مل کر روہنگیا مہاجرین کی گاہے بگاہے مدد میں کوشاں ہے۔