افغانستان: 24گھنٹے کے دوران طالبان کے حملوں میں 26اہلکار ہلاک

184

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) افغان صوبے ننگرہارمیں طالبان نے چیک پوسٹ پر حملے کرکے 4 پولیس اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔افغان میڈیا کے مطابق صوبہ ننگرہار میں طالبان کے چیک پوسٹ پر حملے کے نتیجے میں 4 اہلکار ہلاک ہوگئے، مقامی انتظامیہ نے ابھی تک حملے سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا جب کہ طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔دوسری جانب افغانستان میں گزشتہ چندنوں کے دوران پرتشدد کارروائیوں میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے، سیکورٹی حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران افغان فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپوں میں 26 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔عالمی میڈیا کے مطابق جو بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے افغان امن معاہدے سے منحرف ہونے کے بعد افغانستان میں طالبان کے حملوں میں تیزی آگئی ہے۔