پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کا احتجاج ختم‘ 12 اپریل سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان

171

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) ڈی چوک اسلام آباد پر پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری احتجاج کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ پرائیویٹ اسکول اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھولنے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا کہ ہمارے اساتذہ کو گرفتار کیاہے، جنہیں فی الفور رہا کیا جائے۔ اسلام آباد انتظامیہ کا اساتذہ کے ساتھ رویہ انتہائی افسوناک رہا۔ ہمارا احتجاج علامتی تھا، ہم نے تعلیمی اداروں کی بندش پر احتجاج ریکارڈ کروایا۔ این سی او سی کا گزشتہ روز کا فیصلہ شدید دباؤ میں ہوا ہے۔ پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں 12 اپریل سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کر دیا۔12 اپریل سے 50 فیصد طلبہ کے ساتھ تمام اسکولوں کو کھولیں گے،این سی او سی کا اجلاس کا فیصلہ اپنا اور پرائیویٹ سیکٹر کا فیصلہ اپنا ہے۔
تعلیمی ادارے ؍ اعلان