وفاقی کابینہ میں رد و بدل چند روزکیلیے موخر

192

اسلام آبا د(اسٹاف رپورٹر)وفاقی کابینہ میں رد و بدل چند روزکیلیے موخر کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان چند روز بعد کابینہ میں رد و بدل کا فیصلہ کریں گے۔وزیراعظم عمران خان نے اس معاملے میں قریبی ساتھیوں سے مشاورت مکمل کرلی ہے اہم اور بڑی وزارتوں میں بڑے پیمانے پر رد و بدل کا امکان ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق کارکردگی نہ دکھانے والے وزراء کو تبدیل کیا جائے گا، فخر امام، شبلی فراز، عمر ایوب، غلام سرور خان کی وزارتیں تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت اطلاعات میں وفاقی وزیر اور وزیر مملکت لگانے کی تجویز ہے۔