جیلوں میں قیدیوں کی اہل خانہ سے ملاقات پر پابندی عائد

41

لاہور (آن لائن) آئی جی پولیس محکمہ جیل خانہ جات نے لاہور سمیت صوبے بھر میں کوونا وائرس کی تیسری خطرناک لہر میں شدت پیدا ہونے کی وجہ سے جیلوں میں بند قیدیوں کو ان کے اہل خانہ سے ملاقات پر پابندی عائد کردی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ پابندی آئندہ 10 روز تک جاری رہے گی جبکہ آئی جی پولیس جیل خانہ جات نے صوبے کی تمام جیلوں میں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی بھی ہدایات جاری کی ہیں۔