وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج طلب کرلیا

280

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر)وزیراعظم عمران خان نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج بدھ کو طلب کرلیا۔ چاروں وزرائے اعلیٰ اور وفاقی وزرا شریک ہوں گے۔ذرائع کے مطابق مردم شماری کے نتائج جاری کرنے کا نوٹیفکیشن متوقع ہے۔ سی سی آئی کے مستقل سیکرٹریٹ کے قیام کا جائزہ لیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ نیپرا کی سالانہ رپورٹ اجلاس میں پیش کی جائے گی، اوگرا آرڈیننس میں ترمیم کا جائزہ لیا جائے گا۔ 18 ویں ترمیم کے بعد ہائرایجوکیشن کے معاملات بھی زیر غور آئیں گے۔ کورونا کی تیسری لہر کی صورتحال پر غور کیا جائیگا۔