وزیر خزانہ کا ملازمین کی تنخواہوں،پنشن اور الاونسز میں فرق ختم کرنے پر زور

98

اسلا م آباد(اسٹاف رپورٹر)وزیر خزانہ حماد اظہر نے ملازمین کی تنخواہوں، پنشن اور الائونسزمیں فرق ختم کرتے ہوئے انہیں معقول بنانے پر زور دیا ہے تاکہ مساوات یقینی بنائی جا سکے۔منگل کے روزاسلام آباد میں پے اینڈ پنشن کمیشن کی چیئرپرسن نرگس سیٹھی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخزانہ نے ایک ایسا راستہ نکالنے پر زور دیا جو شفافیت پر مبنی ، قابل عمل اور پائیدار ہو۔حماد اظہر نے کہا کہ پے اینڈ پنشن کمیشن کے پاس بہت اہم ذمہ داری ہے کیونکہ وفاقی اور صوبائی ملازمین نے اس کی سفارشات سے امیدیں وابستہ کر رکھی ہیں۔