وزیرا عظم کی قبضہ مافیا کیخلاف ملک گیر کارروائیوں کی ہدایت

183

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی اور صوبائی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ قبضہ مافیا کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے جبکہ پاکستان سیٹیزن پورٹل پر عوام کی سہولت کیلئے خصوصی کیٹگری الاٹ کردی گئی ہے، جس کی بدولت قبضہ مافیا سے متعلق شکایات باآسانی متعلقہ حکام تک پہنچائی جاسکیں گی۔وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری تفصیلات کے مطابق قبضہ مافیا سے متعلق خصوصی کیٹگری کا اعلان وزیراعظم عمران نے 4 اپریل کو عوامی رابطے کے پروگرام میں کیا تھا۔پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کی جانب سے تمام چیف سیکرٹریز، آئی جیز، چیف کمشنر اسلام آباد اور چیئرمین سی ڈی اے کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے۔ مراسلے کے مطابق تمام چیف سیکرٹریز متعلقہ محکموں کے افسران، کمشنرز، ڈی آئی جیز، ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز کو معاملے کی سنگینی پر خصوصی ہدایات دیں گے۔