روسی وزیر خارجہ 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

228

اسلام آباد: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، وزیرخارجہ شاہ محمود نے ائیرپورٹ پر روسی ہم منصب کا پرتپاک استقبال کیا۔

تفصیلات کے مطابق روس کے وزیر خارجہ اہم دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں، شاہ محمود نے ائیرپورٹ پر روسی ہم منصب کا پرتپاک خیر مقدم کیا، روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کل وزارت خارجہ آئیں گے۔ وزارت خارجہ میں پاکستان اور روس کے مابین دو طرفہ وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی پاکستانی وفد جبکہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف روسی وفد کی قیادت کریں گے۔

روسی وزیر خارجہ، وزیر اعظم عمران خان و دیگر اعلیٰ قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے، توقع کی جارہی ہے کہ روسی وزیر خارجہ کا دورہ، پاکستان اور روس کے مابین دو طرفہ تعلقات کو بڑھانے اور مزید مستحکم بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔