گلگت بلتستان کو قومی دھارے میں لارہے ہیں، شیخ رشید

304
گلگت: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد یاد گار شہداء پر حاضری دے رہے ہیں

اسلام آباد (آن لائن) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے گلگت بلتستان اسکاوٹس ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا ۔ وزیر داخلہ کو سلامی پیش کی گئی۔ وزیر داخلہ نے یاد گار شہدا پر پھول چڑھائے۔وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کو جی بی اسکاوٹس کے متعلق بریفنگ دی گئی ْ۔بریفنگ میں ڈائریکٹر جنرل جی بی اسکاوٹس ضیا الرحمن بھی موجود تھے۔ وزیر داخلہ نے جی بی اسکاوٹس کی گلگت بلتستان کے حوالے سے خدمات کو سراہا۔ اس موقع پر شیخ رشید احمد نے کہا سیاچن بارڈر پر اسکاوٹس غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ا نہوں نے کہا گلگت بلتستان میں امن او امان کے حوالے سے جی بی اسکاوٹس کا کردار قابل تحسین ہے۔ شیخ رشید نے کہا گلگت بلتستان کو پاکستان کے قومی دھارے میں شامل کررہے ہیں۔شیخ رشید احمد نے کہا گلگت بلتستان پاکستان کی ترقی میں بنیادی کردار ادا کررہا ہے۔ شیخ رشید احمد نے کہا دیامیر بھاشا ڈیم مکمل ہونے سے پاکستان کے پانی اور توانائی کے مسائل ختم ہوجائینگے۔