اسسٹنٹ کمشنرسب ڈویژن حب محمداحمد ظہیر و دیگر کا اظہار تعزیت

198

لسبیلہ( نمائندہ جسارت)اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن حب لیفٹیننٹ (ر) محمد احمد ظہیر اور اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن بیلا کیپٹن (ر) عارف احمد و دیگر کی بلوچ خان گوٹھ بیلا آمد جہاں انہوں نے سابق ڈپٹی کمشنر لسبیلہ عزیز الدین کھوسہ کی وفات پر ان کے صاحبزادے مبشر عزیز کھوسہ،بھتیجے فیصل اقبال کھوسہ و کزن عبدالجلیل کھوسہ سے تعزیت و فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔