پی ڈی ایم کاپیپلز پارٹی اور اے این پی کو شوکاز نوٹس دینے کا فیصلہ

626
File

اسلام آباد: پاکستان ڈیموکرٹیک موومنٹ (  پی ڈی ایم)  کی 8جماعتوں کے رہنماؤں  نے مشاورتی اجلاس منعقدکیا، جس میں 8جماعتوں کے سربراہان نے پیپلز پارٹی اور اے این پی کو شوکاز کا نوٹس دینے پر اتفاق  کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ڈی ایم کے مشاورتی اجلاس میں طے کیا ہے  کہ مولانا فضل الرحمن کی منظوری سے شوکاز کا نوٹس جاری کیا جائے گا، اجلاس کے شرکاء نے پیپلز پارٹی اور اے این پی کو اظہار وجوہ کا موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں طے کیا گیا ہے کہ  پیپلز پارٹی اور اے این پی کوایک موقع دیا جائے گا پھر پی ڈی ایم سے فارغ کردیا جائے گا،27سینیٹرز نے سینیٹ میں آزاد اپوزیشن اتحاد قائم کرنے پر اتفاق کیا ہے، فضل الرحمن کے صحتیاب ہونے کے بعد سربراہی اجلاس طلب کیا جائے گا۔