کورونا ویکسین سے روزہ نہیں ٹوٹتا، چیئرمین پاکستان علماء اسلام

761

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان علماءاسلام طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین لگوانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا، سعودی عرب اور یو اے ای کے مفتی اعظم نے روزے میں ویکسین جائز قرار دے دی ہے۔

طاہر اشرفی  نے کہا کہ جامع الازہر نے بھی روزے میں ویکسین لگوانے کی اجازت دی ہے، لوگ روزے کی حالت میں بھی کورونا سے بچنے کے لیے ویکسین لگواسکتے ہیں۔

طاہر اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ رمضان میں مساجد کھلی اور تراویح بھی ہوں گی، کورونا ویکسین کے خلاف پروپیگنڈا بے بنیاد ہے، مخیر حضرات ضرورت مندوں کو زکوٰۃ کے پیسوں سے ویکسین لگوائیں۔