موڈیز نے پاکستانی یورو بانڈز کی ریٹنگ جاری کردی

341

معیشتوں کی درجہ بندی کرنے والے ادارے موڈیز نے پاکستانی یورو بانڈز کی ریٹنگ جاری کردی۔

پاکستانی  10،5 اور 30 سال کے یورو بانڈز کو “بی تھری”ریٹنگ دی گئی ہے۔ “بی تھری”ریٹنگ طویل مدت میں بانڈز کی بہتر کارکردگی ظاہر کرتی ہے۔

موڈیز کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ، تجارتی پالیسی میں بہتری کا امکان ہے اور آئی ایم ایف پروگرام سے مالی اصلاحات کی توقع ہے۔

اعلامیہ کے مطابق بینکوں کی کارکردگی مستحکم رہے گی اور آئندہ 2 سال میں معاشی سرگرمیاں مکمل بحال ہوجائیں گی، امن وامان کی صورتحال میں بہتری سے معیشت میں بھی بہتری آئے گی۔

اس سے قبل جنوری میں موڈیز نے پاکستان کا بینکنگ آؤٹ لک مستحکم قرار دیا تھا۔ موڈیز کی رپورٹ کے مطابق کورونا صورتحال کے باوجود بینکاری سیکٹر میں لکویڈٹی بہتر ہے، پاکستان میں بینکاری نظام میں ترقی کے امکان خوش آ ئند ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 2021 میں پاکستانی معاشی ترقی 1.5 فیصد رہے گی۔