مصنوعی سیاروں کی روشنی فلکیاتی مشاہدے میں مانع

366

زمین کا چکر لگانے والے مصنوعی سیارے آسمان کی چمک کو بڑھا سکتے ہیں۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس طرح کی روشنی کی آلودگی ہماری کائنات کے مشاہدے کرنے کے عمل میں رکاوٹ بن سکتی ہے۔

یوروپی اسپیس ایجنسی (ای ایس اے) کے مطابق زمین کے مدار میں 9،200 ٹن سے زیادہ خلائی مادے موجود ہیں جو ناکارہ مصنوعی سیاروں سے لے کر چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں تک ہیں۔ اب ایسا لگتا ہے کہ خلائی فضلات سے نہ صرف تصادم کا خطرہ لاحق ہے بلکہ خلائی اشیاء کے ساتھ مل کر روشنی کی آلودگی بھی تشویشناک ہے۔

رائل آسٹرونومیکل سوسائٹی کے ماہانہ نوٹس میں لکھتے ہوئے محققین بیان کرتے ہیں کہ زمین پر دوربینوں کے ذریعہ کیے گئے مشاہدات میں سورج کی روشنی خلائی اشیاء سے جھلک کر بکھر جاتی ہے جو کہ مشاہدے میں مانع ہوتی ہے۔

ٹیم لکھتی ہے کہ چونکہ اشیاؤں کی روشنی ستاروں اور اس جیسے دوسرے اجسام کی روشنی کی طرح دکھائی دیتی ہے، لہذا ان کی موجودگی فلکیاتی اعداد و شمار پر سمجھوتہ کرسکتی ہے جس سے حاصل شدہ معلومات کو ناقابل تلافی نقصان کا خطرہ لاحق ہے۔