تبدیلی سرکار کشمیر کومودی کی خواہش پر ہمیشہ کے لیے دفنا رہی ہے

494

لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ عمران خان کی تبدیلی سرکار مسئلہ کشمیر کو فاشسٹ مودی کی خواہش پر ہمیشہ کے لیے دفنا رہی ہے۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکومتی اتحاد اور اپوزیشن اتحاد عوام اور قومی مفادات کے لیے سیکورٹی رسک بن گئے ہیں، افغان معاشی راہداری کے ذریعے بھارت کی خفیہ مدد کی جارہی تھی اب اعلانیہ مذاکرات اور تجارت نے حکومتی عزائم کو بے نقاب کردیاہے۔

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ  اپوزیشن جماعتوں،خصوصاً سابق حکمران جماعتوں کی خاموشی بڑا المیہ ہے، عوام پر اب یہ حقیقت عیاں ہو گئی کہ پی ٹی آئی، پی پی، مسلم لیگ ن کا قومی حکمت عملی اور پالیسیوں پر خفیہ اور اعلانیہ اتفاق ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  بھارت نے ہمیشہ مذاکرات اور تجارت کے نام پر پاکستان کو دھوکہ دیا اور کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے، مسئلہ کشمیر پر سودا یا اس تنازع کو حل کیے بغیر دفنانا پاکستان کے مستقبل کے لیے خطرناک ہے۔