کروشیا: طویل ترین مدت تک سانس روکنے کا حیرت انگیز عالمی ریکارڈ

568

یورپی ملک کروشیا کے ایک غوطہ خور نے پانی میں 24 منٹ 33 سیکنڈ تک ڈوب کر اپنی سانس روکنے کا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔

54 سالہ بڈیمیر بوڈا سوباٹ اس سے قبل 2018 میں ایک ہی سانس پر 24 منٹ اور 11 سیکنڈ تک پانی کے نیچے رہے اور انہوں نے اس سال سسک شہر کے ایک سوئمنگ پول میں 11 سے 33 سیکنڈ بڑھا کر اپنا پچھلا ریکارڈ توڑ دیا۔

سوباٹ کی سابقہ ​​کامیابی گینز ورلڈ ریکارڈ میں پیش نہیں کی گئی تھی تاہم اس بار ان کی کوشش رنگ لے آئی اور گنیز ورلڈ ریکارڈ میں نام بنا لیا۔

سوباٹ نے کہا کہ وہ اپنی 20 سالہ بیٹی ساسا کے لئے باضابطہ عالمی ریکارڈ قائم کرنا چاہتے ہیں جنھیں دماغی فالج ، آٹزم اور مرگی ہے۔