ریاست مدینہ کے دعویدار شراب لائسنس جاری کررہے ہیں، ابوالخیر

201

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے چینی کمپنی کو شراب کے لائسنس جاری کرنے کے حکومتی اقدامات کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شراب جیسے حرام کام کی اجازت دے کر حکومت اللہ کے عذاب کو دعوت دے رہی ہے، پی ڈی ایم کی ناکام حکمت عملی کے باعث حکومت کوکچھ ریلیف مل گیا ہے لیکن حدود اللہ کو مسلسل نظر انداز کرنے سے حکومت کہیں کی نہیں رہے گی اور بہت جلد اپنے انجام کو پہنچ جائے گی انہوں نے کہا کہ یہ کیسی ریاست مدینہ ہے جہاں حرام کاروبار کے لائسنس جاری کرکے ملک کے اسلامی تشخص کو مٹانے کی سازشیںکی جارہی ہیں ریاست مدینہ کا نعرہ لگانے والوںکا یہ عمل باعث شرم ہے کسی بھی اسلامی ملک میں شراب کی فیکٹری لگانے کی نہ کوئی گنجائش ہے اور نہ ہی کوئی مسلمان اس کوبرداشت کرسکتا ہے۔