ایک تولہ سونا 2800 روپے سستا ہو گیا

421

کراچی (اسٹاف پورٹر)مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا 2800 روپے سستا ہو گیا ۔صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 42ڈالر کی کمی سے1685ڈالر ہوگئی جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت 2800 روپے کی کمی سے1لاکھ 2900روپے ہوگئی جب کہ دس گرام سونے کی قیمت 2401روپے کی کمی سے88220روپے ہوگئی ۔