سکھر:پی پی کے 2اراکین سندھ اسمبلی کیخلاف نیب ریفرنس تیار

324

سکھر(نمائندہ جسارت) نیب نے پیپلزپارٹی کے دو اراکین سندھ اسمبلی بھائیوں کیخلاف ریفرنس تیار کر لیا، نیب ذرائع کے مطابق سردار چانڈیو اور برہان چانڈیو کے خلاف ریفرنس تیار کیا گیا ہے جو منظوری کے لیے نیب چیئرمین کو بھیج دیا گیا ہے، نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم پی ایز نے 10 کروڑ مالیت کی زمین بے ضابطگی سے اپنے نام کرائی، دونوں ایم پی ایز کے خلاف تحقیقات جاری تھی جس کے مکمل کرنے کے بعد ریفرنس بنایا گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ایم پی ایز نے قبل از گرفتاری ضمانت کرا رکھی ہے۔ادھر نیب اجلاس میں فلور ملز مالک، اور سابقہ اکاؤنٹنٹ تعلقہ میونسپل جیکب آباد کی جانب سے دی جانے والی پلی بارگین درخواست کی منظوری دی گئی۔