جماعت اسلامی کے سابق یوسی ناظم نسیم الدین انتقال کرگئے

94

کراچی (اسٹاف رپورٹر)رکن جماعت اسلامی اور علاقہ گلشن اقبال کے سابق یوسی ناظم نسیم الدین خان انتقال کر گئے ،ان کی نماز جنازہ مسجد قبا بلاک 1 گلشن اقبال میں ادا کی گئی جس میں جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر عبدالوہاب ضلع شرقی کے نائب امیر نعیم اختر ودیگر رہنماؤں اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی تدفین پہلوان گوٹھ قبرستان ہوئی۔جماعت اسلامی ضلع شرقی کے امیر سید شاہد ہاشمی اور قیم ضلع ڈاکٹر فواد احمد نے مرحوم کے صاحب زادے عمیر احمد خان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے مغفرت اورپسماندگان کے لیے صبرکی دعا کی ہے۔