کورونا کے باعث مردہ بچوں کی پیدائش میں اضافہ: تحقیق

458

برطانوی طبی ماہرین نے کورونا وائرس کا نومولود بچوں کو متاثر کرنے پر ایک تحقیق کی ہے جس میں بتایا گیا کہ کورونا کے باعث مردہ بچوں کی پیدائش کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔

برطانوی تحقیق میں 17 ممالک کے اعداد و شمار اکھٹے کیے گئے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کورونا وبا کے دوران زچگی کے دوران اموات کی شرح ایک تہائی بڑھی۔

تحقیق میں مزید کہا گیا کہ کورونا لاک ڈاؤن کےسبب کم آمدنی والےممالک میں ماں،بچوں کی اموات ہوئیں جب کہ لاک ڈاؤن سے میٹرنٹی سروس سمیت ہیلتھ کیئر خدمات  میں خلل پڑا۔

برطانوی طبی ماہرین نے کہا کہ کورونا لاک ڈاؤن سے خواتین اور نوزائیدہ بچوں پر بدتر نتائج ہوئے۔