“رمضان المبارک میں مساجد کھلی رہیں گی اور تراویح بھی ہوگی”

331

وزیراعظم کے معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان المبارک میں ملک بھر کی تمام مساجد کھلی رہیں گی۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی طاہر اشرفی نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کی ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے مساجد کھلی رہیں گی اور تراویح بھی ہوگی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ کورونا ویکسین محفوظ ہے۔ علما نے فتویٰ دیا ہے کورونا ویکسین لگوائی جائے۔

اپنے خطاب میں طاہر اشرفی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان مستقبل قریب میں سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوں۔ پاکستان کے عرب دنیا سے تعلقات پہلے سے بہتر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا خطے میں امن نہیں ہوگا۔

معاون خصوصی نے کہا کہ حکومت مصنوعی مہنگائی کنٹرول کرنے میں مصروف ہے۔