سعودی عرب میں زیرِ تعمیر عمارت سے گر کر 2 پاکستانی جاں بحق

267

سعودی عرب میں زیرِ تعمیر عمارت سے گر کر دو پاکستانی محنت کش جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق حادثہ مکہ مکرمہ النسیم محلے میں زیرِ تعمیر عمارت میں لفٹ ٹوٹنے سے پیش آیاجہاں دونوں مزدور کام کر رہے تھے۔

پاکستانی مزدوروں کی شناخت خاور یونس اور محمد اقبال کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں کا تعلق ضلع جھنگ سے ہے۔ مزدوروں کی نمازِ جنازہ مسجد الحرام جب کہ تدفین مکہ مکرمہ میں کردی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ دونوں پاکستانی مزدور لفٹر اوور لوڈ ہونے کی وجہ سے گر کر جاں بحق ہوئے۔

دوسری جانب پولیس واقعہ کی تفتیش کر رہی ہے۔