رُکن صوبائی اسمبلی عبدالجبار خان کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کا سلسلہ جاری

53

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کے رُکن صوبائی اسمبلی عبدالجبار خان کی ہمشیرہ کے انتقال پر ان سے تعزیت کے لیے آنے والوں کا سلسلہ جاری ہے۔ صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید سردار شاہ، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سید اویس شاہ، پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر نثار احمد کھوڑو، رکن صوبائی اسمبلی علی حسن زرداری ، صوبائی وزیر فراز ڈیرو، شہزاد جتوئی، سابقہ ایس ایس پی پیرفرید جان سرہندی، ایس ایس پی ممتاز جونیجو، اللہ بخش تالپور، معروف تاجر رہنما مرزا مسعود بیگ اور دیگر نے عبدالجبار خان کی رہائش گاہ پر جاکر ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کی ۔ مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔