کارفرسٹ نے پشاور میں ا پنے آپریشنز کا آغاز کر دیا

266

پشاور(کامرس ڈیسک)کارفرسٹ نے پشاور میں اپنے آپریشنز کا آغاز کر دیا، اور صوبہ خیبر پختونخوا میں اپنا پہلا مرکز کھول دیا۔ توقع کی جارہی ہے کہ اس اقدام کے بعد شہر کے لوگوں کے لیے پائیدار ملازمتیں پیدا ہوں گی جبکہ گاڑیوںکی خریداری، فروخت اور تبادلے سے متعلق اپنی تمام ضروریات کو پورا کرنے کے ضمن میں صارفین کو سہولت فراہم ہوگی۔اس پیشرفت کے بارے میں بات کرتے ہوئے، راجہ مراد خان، سی ای او اور شریک بانی کارفرسٹ، نے کہا، ”کارفرسٹ ایک ترقی پسند وژن رکھتا ہے اور حال ہی میں ملتان، سیالکوٹ اور گوجرانوالہ میں لانچ کرنے کے بعد، ہم پشاور آئے ہیں، مین یونیورسٹی روڈ میں اپنا مرکز قائم کر کے ہم نے اسلام آباد جانے والے ان گنت صارفین کے لیے اپنی خدمت کا استعمال آسان بنایا ہے ۔ پشاور طویل عرصے سے کارفرسٹ کے کارڈز پر ہے اور ہمیں فخر ہے کہ اپنی خدمات کو آخرکے پی کے ثقافتی مرکز تک پہنچا رہے ہیں۔ اب پشاور کے صارفین ایک گھنٹہ کے اندر ایک انتہائی آسان تجربے کے ذریعے اپنی گاڑیوں کا معائنہ اور قیمت کا تعین کروا کر ایک ہی چھت کے نیچے فروخت کر سکیں گے۔