جمہوریہ ڈومینیکن میں اطالوی مافیا گروہ کا انتہائی اہم سرغنہ گرفتار

258
جمہوریہ ڈومینیکن: اطالوی مافیا گروہ کے سرغنہ کلاؤڈ بیارٹ کو پولیس گرفتار کرکے لے جارہی ہے

روم (انٹرنیشنل ڈیسک) اٹلی میں جرائم پیشہ گروہ ایندراگیتا کے اہم سرغنہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ 53 سالہ مارک فیرین کلاؤڈ بیارٹ کو جمہوریہ ڈومینیکن سے گرفتار کیا گیا ہے۔ مارک فیرین کلاؤدیبارٹ چند سال قبل اٹلی سے فرار ہو کر لاطینی امریکا کے ایک ملک میں روپوش ہوگیا تھا اور پھر 5 سال پہلے جمہوریہ ڈومینیکن منتقل ہوا تھا، جہاں وہ یو ٹیوب پر کوکنگ کی وڈیوز اپ لوڈ کرتا رہا اور یہی اس کی فوری گرفتاری کی وجہ بنا۔پولیس کے مطابق مارک فیرین اپنی روپوشی کے ایام میں اپنی نقل و حرکت کو محتاط انداز میں خفیہ رکھتا تھا، تاہم اطالوی پولیس نے اسے یو ٹیوب پر نشر ہونے والی وڈیوز میں بازوؤں اور جسم پر بنے ٹیٹو سے پہچانا ہے۔