عورت مارچ ،منتظمین کیخلاف مقدمہ درج نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست

239

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) عورت مارچ منتظمین کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ شرقی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔ رپورٹ کے مطابق پشاور کے ایس ایچ او کے خلاف عورت مارچ منتظمین کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ عدالت نے عورت مارچ منتظمین کے خلاف ایف آئی درج کرنے کا حکم دیا لیکن اس پر ابھی تک عمل نہیں ہوا۔درخوست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ 26 مارچ کو عدالت نے ایس ایچ او کو منتظمین کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا احکامات جاری کیے تھے، ایس ایچ او توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہے ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔