پاک قطر فیملی تکافل کا لیٹس کمپیئر کے ساتھ معاہدہ

818

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک قطر فیملی تکافل نے مالیاتی سروسز کا موازنہ کرنے والے پلیٹ فارم لیٹس کمپیئر کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت تکافل منصوبوں کی تلاش میں صارفین کو سہولت فراہم کرنے کے لیے لیٹس کمپیئر پاک قطر فیملی تکافل کی مصنوعات ایزی تکافل اور فیملی صحت کو اپنی ویب سائیٹ پر پیش کرے گی۔ معاہدے پر پاک قطر فیملی تکافل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عظیم آئی پیرانی اور لیٹس کمپیئر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جنید خان نے دستخط کیے۔