لاہور: کورونا کی خلاف ورزی پر شہریوں پر مقدمات درج کرنے کا سلسلہ جاری

834

لاہور: کورونا وائرس کی تیسری خطرناک لہر کے بعد  ماسک نہ پہننے والے شہریوں پر مقدمات درج کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ ماسک نہ پہننے پر 96  شہریوں کے خلاف مقدمات درج کرکے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف 120 مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

سی سی پی او لاہور کا کہنا تھاکہ کورونا کی تیسری خطرناک لہر کے بعدبغیر ماسک گھومنے والوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے، کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کے لیے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ہیلتھ کی مشترکہ ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔

سی سی پی او نے مزید کہا کہ اداروں میں حکومتی اوقات کار کی خلاف ورزی پر بھی کارروائی کی جائے گی اور ماسک کے استعمال کو یقینی بنانے کے لیے ناکہ بندی بھی کی جائے گی۔