کورونا، وزارت ریلوے کا ٹرینیں اور بکنگ 50 فیصد کم کرنے کا فیصلہ

421

لاہور: وزرات ریلوے نے کورونا کی تیسری لہر اور بڑھتے کیسز کے باعث مسافر ٹرینیں نصف اور بکنگ بھی 50 فیصد کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا کی شدت میں تیزی کے بعد وزارت ریلوے نے بھی رواں ہفتے مسافر ٹرینیں نصف اور بکنگ 50 فیصد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، ذرائع  کے مطابق کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مسافروں ٹرینوں کو 3 ہفتوں کے لیے بند کیے جانے کی تجویز ہے۔

کورونا ایس او پیز کی وجہ ٹرینوں کی ابھی 70 فیصد بکنگ کی جا رہی ہے جب کہ اگلے 2 روز میں ٹرینوں کیلئے بکنگ 50 فیصد کردی جائے گی اور رواں ہفتے کے اختتام پر نصف مسافر ٹرینوں کو بند کردیا جائے گا اور اگر اگلے ہفتے تک کورونا کی صورتحال بہتر نہ ہوئی تو تمام مسافر ٹرینیں وقتی بند کر دی جائیں گی۔

ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر ٹرینوں کی بندش کا حتمی فیصلہ وزیر ریلوے اعظم سواتی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد کریں گے۔