مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج نے 2 نوجوانوں کو شہید کردیا

582

سری نگر: بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں جعلی کارروائی کرتے ہوئے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے پولیس کے ہمراہ ضلع شوپیاں میں مشترکہ کارروائی کی۔ اہلکاروں نے جعلی سرچ آپریشن کی آڑ میں ایک گھر میں گھس کر 2 نوجوانوں کو شہید کردیا۔

نوجوانوں کی شہادت پر علاقہ مکینوں نے بھرپور احتجاج کیا اور بھارتی مخالف نعرے بھی لگائے۔ نوجوانوں کی شناخت نہیں ہوسکی۔

آخری اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج کاجموں و کشمیر میں جعلی آپریشن جاری ہے۔