وزیراعظم نے اسلحہ لائسنس کی سمری کابینہ کو نہ بھیجنے کی ہدایت کردی

557

اسلام آباد راولپنڈی(اسٹاف رپورٹر) وزیراعظم عمران خان نے وزارت داخلہ کو اہم ملکی شخصیات کو ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس جاری کرنے سے متعلق سمری وفاقی کابینہ کو بھیجنے سے روک دیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کو 15روز میں آرمز آرڈیننس رولز کابینہ میں پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ رولز منظوری کے بعد وزارت داخلہ سیاسی، سول و عسکری شخصیات کو اسلحہ لائسنس جاری کرے گا۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے ایک سال گزرنے کے باوجود اسلحہ پالیسی وفاقی کابینہ میں پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا جس کے بعد وزارت داخلہ نے آئندہ ماہ تک نئی اسلحہ پالیسی کابینہ میں پیش کرنے کی یقین دہانی کرادی۔