تیل کی قیمتوں سے نمٹنے کا سعودی مشورہ غیر منطقی ہے، بھارت

408

ٓبھارتی وزیر تیل دھرمیندر پردھان نے ملک میں تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے نمٹنے کیلئے سعودی ہم منصب کے مشورے کو غیر منطقی قرار دے دیا۔

بھارت ٹائمز کے مطابق سعودی عرب کے وزیر آئل نے خام تیل کی قیمتوں میں اضافے سے نمٹنے کے لئے محفوظ شدہ تیل کے استعمال کا بھارت کو مشورہ دیا تھا جسے پردھان نے غیر معقول قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پرانے دوستوں کی طرف سے یہ مشورہ ایک غیر منطقی مشورہ ہے۔ میں اس قسم کے مشورے سے اتفاق نہیں کرتا۔

پردھان نے مزید کہا کہ یقینی طور پر ہندوستان کی اپنی حکمت عملی ہے کہ کب اور کیسے اپنا ذخیرہ استعمال کریں۔ ہم اپنے مفادات سے آگاہ ہیں۔

 پردھان نے پیٹرولیم ایکسپورٹ کرنے والے ممالک کی تنظیم (اوپیک) اور سعودی پیداوار میں قیمتوں کی کٹوتی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ بھارت کو خام تیل کے وسائل کیلئے متبادل راستہ تلاش کرنا ہوگا۔