Infinixصارفین کے لیے آفر

330

لاہور(کامرس ڈیسک) پریمیم اسمارٹ فون برانڈ،Infinix نے پاکستان میں صارفین کے لیے دلچسپ ڈیٹا بنڈل آفرز لانے کے لیے ڈیٹا نیٹ ورک،Zong 4G کے ساتھ شراکت داری قائم کی ہے ۔صارفین کسی بھیInfinix موبائل فون کی خریداری کے ساتھ لگاتار 6 ماہ تک 12GB مفت انٹرنیٹ سے بھی لطف اندوز ہوں گے – اس طرح Infinix کے جدید ترین اسمارٹ فونز پر بہترین4G کا تجربہ دیا جائے گا۔اس آفرسے فائدہ اٹھانے کے لیے جب صافین Infinix فون خریدتے ہیں اور فون کو چالو کرنے کے لیے زونگ سم داخل کرتے ہیں وہ صرف اپنے زونگ سم سے4114# * ڈائل کرکے آفر کو سبسکرائب کرسکتے ہیںجس سے صارفین کو 6 ماہ کے لیے 12GB مفت 4G ڈیٹا ملے گا۔