پاکستانی روپیہ مزید تگڑا، ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری

537

کراچی: کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ آج جمعہ کے روز بھی  جاری رہا ۔

آج کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ایک ڈالر کی قدر مزید 42پیسے کم ہو گئی اور ڈالر  154.59روپے کا ہو گیا،جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 50پیسے کم ہوکر 155.20روپے ہو گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ سےروپے کی قدر میں مسلسل اضافہ جاری ہے اور آئی ایم ایف سے پاکستان کے لیے 50 کروڑ ڈالر اور ورلڈ بینک سے 60کروڑ ڈالر قرض کی منظور کے بعد روپے کی قدر مزید مستحکم ہو رہی ہے۔