کرپشن اداروں میں سرایت کر چکی ہے،میاں اجمل حسین

113

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)جماعت اسلامی حلقہ پی پی 115کے امیر میاں اجمل حسین بدرایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری رانامحمدعمرفاروق ، نائب امرا رانا محمد اصغر،چودھری محمدسلیم، انجم اقبال بٹ،محمدامجدخاں،محمدبلال انور، ڈاکٹر عبدالمنان، میاں مجمل حسین اورڈپٹی جنرل سیکرٹری میاںافتخار علی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حکمران طبقہ قرار داد مقاصد وآئین پاکستان کی پاسداری کرتا تو ملک ایشین ٹائیگر ہوتا۔ 73 سال بیت گئے کسی نے عوام کے دکھوں کا مداوا نہ کیا۔ کرپشن اداروں میں سرایت کر چکی ہے۔جمہوریت کاراگ الاپنے والی سیاسی جماعتوں نے جمہور کا مذاق اڑایا۔ مارشل لازکے تاریک ادوار میں ادارے مزید کمزور ہوئے اور عوام کے مسائل میں اضافہ ہوا۔ملک ہائبرڈ نظام کے زیر سایہ ہے۔ جمہوریت پر عوام کا اعتماد بحال کرنے کے لیے انتخابی اصلاحات کرنا پڑیں گی۔ ملک جس مقصد کے لیے حاصل کیا گیا، اسی کو اپنانے کی ضرورت ہے۔ اسلام آئے گا تو خوشحالی آئے گی۔ غریب اور امیر کے لیے 2 نظام قائم رہے تو ملک میں مزیدتنزلی آئے گی۔ جماعت اسلامی غریبوں اور پسماندہ طبقات کے حقوق کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کر رہی ہے۔مدارس، مساجد، اسکول و کالجز کو ایک نظام میں پرو کر پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی مملکت بنائیں گے۔