فیصل آباد ،واساکی نااہلی، گندا پانی گلیوں اور سڑکوں پرکھڑا ہے

165

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)جماعت اسلامی حلقہ پی پی113کے امیر راناطہ خاںنے کہا ہے کہ سمن آباد،نثارکالونی اورگردنواح کی آبادیوں میں واسا کی نااہلی کے باعث گندے پانی کے گٹربند ہونے سے پانی گلیوں، سٹرکوںپرکھڑاہے اور گھروں میں داخل ہورہا ہے ،سٹرکوںکی انتہائی خستہ حالی اور کھلے گٹروںکے باعث حادثات معمول بن گئے ہیں، سٹرکوں پر کھڑے پانی کے باعث گاڑیاں اور موٹر سائیکل سوار گٹروںمیں گر کر زخمی ہورہے ہیں، سٹرکوں اور گھروںمیں داخل ہونے و الے پانی کے باعث سانس لینا دشوار اور بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں، ڈینگی،ہیپاٹاٹئس کا شدید خطرہ ہے ،واسا کی نااہلی کے باعث کوروناسے لڑتے ہوئے عوام ڈینگی کے نرغے میں آرہے ہیں۔رہنمائوں نے کہاکہ اراکین اسمبلی کی عدم توجہی کے باعث فیصل آبادکی تمام رابطہ سڑکیں خستہ حالی کا شکار ہونے سے حادثات میں غیرمعمولی اضافہ ہوگیاجبکہ متعلقہ اداروں نے بھی چپ سادھ رکھی ہے، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور گاڑیوں کی آمدورفت کے باعث حادثات معمول بن چکے ہیں، متعدد مقامات پر ٹوٹنے والی ان سڑکوں کی وجہ سے ٹریفک حادثات کی تعداد دن بدن بڑھ رہی ہے اور قیمتی گاڑیاں کھٹارا بن رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ انتظامیہ نے اگر فوری طور پر اس طرح توجہ نہ دی تو یہ کوروناسے بھی بڑی وبا کی شکل اختیارکرسکتی ہے ۔جماعت اسلامی کے رہنمائوںراناطحہ خاں،جنرل سیکرٹری میاں طلحہ محمود ،نائب امیر میاں اعجاز حسین ،الطاف حسین ، میاں عتیق الرحمن، میاں محمد شفیق، پروفیسر فاروق احمد بیگ، ڈاکٹر عزیز حسین، رانا نذیر خاں اور رمضان سفری ودیگر نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروںسے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طورپر سمن آباد، نثار کالونی اور گردونواح کی آبادیوںسے گندے پانی کے اخراج کا انتظام کریں۔