بادام، روزانہ اپنی خوراک میں شامل کرنا لازمی کیوں؟

400

سب سے زیادہ استعمال کیے جانے والے میوہ جات میں بادام سرِفہرست ہے۔ یہ ہر عمر کے لوگوں کے لئے صحت کے متعدد فوائد کا حامل ہے۔ یہاں کچھ وجوہات درج کی جارہی ہیں کہ آپ کو ہر دن ایک مٹھی بھر بادام کیوں کھانا چاہئے۔

دل کی صحت:

قدرتی طور پر مونوسیچوریٹڈ فیٹی ایسڈ اور وٹامن ای سے بھرپور ہونے کی وجہ سے بادام صحت مند کولیسٹرول کی سطح کو برقرار رکھنے میں معاون ہے ۔ میگنیشیم اور پوٹاشیم کی موجودگی بھی بلڈ پریشر اور دل کی بہتر فعالیت کو برقرار رکھتی ہے۔

وزن کا انتظام:

بادام میں موجود اعلی غذائی ریشہ ، پروٹین اور اچھی چربی آپ کو چست و توانا رکھنے میں مدد کرتی ہے اور اس طرح زیادہ کھانے سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔ مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ بادامی غذا لینے والوں میں وزن اور جسم کی اضافی چربی میں زیادہ کمی واقع ہوئی ہے ۔

بلڈ شوگر کنٹرول:

ماہرین کا کہنا ہے کہ جب کھانے کے ساتھ ساتھ بادام بھی کھایا جاتا ہے تو بادام میں موجود مونوسیچوریٹڈ فیٹی ایسڈ خون کے بہاؤ میں گلوکوز کی رہائی کو سست کرنے میں مدد کرتا ہے اور اس طرح خون میں شوگر کی سطح میں اچانک اضافے کو روکتا ہے۔