پی ٹی وی کی پہلی خاتون میزبان کنول نصیر انتقال کرگئیں

714

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد کی خوش دامن اور پاکستان  ٹیلی ویژن کی پہلی خاتون میزبان اور پرائیڈ آف پرفارمنس کنول نصیر انتقال کر گئیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی ویژن کی پہلی خاتون آواز، پہلی خاتون میزبان، پہلی خاتون اناونسر اور پرائیڈ آف پرفارمنس کنول نصیرا سلام آباد کے نجی ہسپتال میں انتقال کر گئیں، کنول نصیر کو تشویشناک حالت میں اسلام آباد کے نجی ہسپتال کے آئی سی یو میں داخل کیا گیا، وہ ذیابیطس قومہ میں تھیں۔

کنول نصیر ملک و قوم کیلئے اپنی گراں قدر خدمات پر حکومتِ پاکستان کی جانب سے تمغہ حسنِ کارکردگی بھی حاصل کر چکی تھیں۔