مقبوضہ کشمیرکے کئی علاقوں میں سرچ آپریشن کاآغاز

225

سری نگر(اے پی پی )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوج نے کئی علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوج نے پیراملٹری فورسز کے ہمراہ ضلع پلوامہ کے علاقوں لام اور بٹہ نور کو محاصرے میں لیکر گھر گھر تلاشی کا عمل شروع کر دیا۔ بھارتی فوجیوں اور دیگر فورسز اہلکاروں نے بارہمولہ، بڈگام ، بانڈی پورہ ، اسلام آباد اور شوپیاں کے کئی علاقوں میں بھی تلاشی آپریشن شروع کر دیے ہیں۔