مریم نواز کی حفاظتی ضمانت کی درخواست منظور

468
اتحادیوں کی منت سماجت کرنے سے حکومت کی نا اہلی ثابت ہوتی ہے، مریم نواز

لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو 12 اپریل تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔

نیب نے 26 مارچ کو دو کیسز میں مریم نواز کو طلب کرنے کا نوٹس جاری کر رکھا ہے۔ مریم نواز نے نیب میں پیشی کے دوران گرفتاری سے بچنے کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔

مریم نواز نے درخواست دائر کی کہ نیب نے 26 مارچ کو چوہدری شوگر ملز اور اراضی کیس میں طلبی کا نوٹس جاری کیا ہے۔ پیشی کے دوران گرفتار کیے جانے کا خدشہ ہے لہٰذا عبوری ضمانت دی جائے۔

لاہور ہائی کورٹ نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کچھ دیر کے لیے سماعت ملتوی کردی۔ بعدازاں عدالت نے مریم نواز کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے کہا کہ 12 اپریل تک مریم نواز کو گرفتار نہیں کیا جاسکتا۔

لاہور ہائی کورٹ نے مریم نواز کو 10 لاکھ روپے کے دو مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے نیب سے بھی جواب طلب کرلیا۔