چھٹا نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید2 میچز کا فیصلہ

304
کراچی: چھٹے نیشنل بینک ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے مین آف دی میچ کو وسیم عارف ایوارڈ دے رہے ہیں

کراچی (اے پی پی) چھٹا نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید 2میچز کا فیصلہ ہوگیا،کمپلائنس ڈیفنڈر، اورسی آربی جی واریرز کی کامیابی،پہلے کھیلے گئے نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس پر کمپلائنس ڈیفنڈ نے باآسانی آڈٹ اسپارٹنس کو 10 وکٹوں سے شکست دیکرمیچ اپنے نام کیا، کمپلائنس نے ٹاس جیت کر آڈٹ اسپارٹنس کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی آڈٹ نے مقرررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 106 رنزاسکور کیا علی عمران نے 36 گیندوں پر 29 اور انس اطہر نے 26 گیندوں پر 24 رنز بنائے،جبکہ حسن اعجاز نے 17 رنز دیکر 3 اکرم علی قریشی نے 7 رنز دیکر2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، جواب میں کمپلائنس نے بغیر کسی نقصان کے 12 ویں اوورز میں مطلوبہ حد ف پوار کیا،عدیل انجم نے شاندار 41 گیندوں پر 64 رنز مدثرشیخ نے 31 گیندوں پر 31 رنز بنائے۔دوسرا میچ لانڈھی جمخانہ گرائونڈ میں سی آربی جی واریرز نے آپریشن پنتھرکو 79 رنز سے شکست فاش کیا اس میچ دھواں دار بیٹنگ کرنے پر مین آف دی میچ اویس احمد قرار پائے آپر یشن پنتھر نے ٹاس جیت کر بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا سی آر بی نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مقرررہ اوورز میں3 وکٹوں پر 241 رنز اسکور کیا، شارق موسانی نے 52 گیندوں پر 75 رنز ایس طارق علی نے 34 گیندوں پر 48 رنز اور عمر مکاتی نے 15 گیندوں پر 32 رنز بنائے۔